تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود میں 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزمان کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا

مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود میں 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزمان کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود عطر شیشہ میں 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔ بچے کی رپورٹ پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عماد شاہ ولد سید محرم شاہ سکنہ منڈہار نے رپورٹ کرائی کہ وقاص عرف سنی ولد چن زیب، ندیم ولد محمد یوسف اور قیصر حیات ولد محمد رفیق سکنان عطر شیشہ نےمجھے سوزوکی ٹریلہ نمبر آر آئی ایس-5770 میں عطر شیشہ بازار سے بیٹھا کر پولٹری فارم ازاں قدیر عطر شیشہ لے جاکر زبردستی شراب پلا کر زد و کوب کیا اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔ مدعی عماد شاہ ولد سید محرم شاہ کی رپورٹ پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے تینوں نامزد کردہ ملزمان کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے ایف آئی آر میں نامزد تینوں ملزمان کو 2 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کے اجلاس عام میں باڈی کی کارکردگی پر اراکین کا اظہار اطمینان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے اجلاس عام میں اراکین نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے