تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کانسٹیبل سے دو پستول اور منشیات برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کانسٹیبل سے دو پستول اور منشیات برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان پہاڑ پور پولیس نے رنگپور اڈا پر کاروائی کے دوران پولیس کانسٹیبل سے دوران تلاشی دو پستول اور منشیات برآمد کرلی، پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پور انیس الحسن نے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کی شکایات پر رنگپور اڈا پر کاروائی کے دوران تھانہ کینٹ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کرامت اللہ سے دوران تلاشی دو پستول 30 بور، 20 گرام ہیروئن، 90 گرام چرس اور17 کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے اپنے ہی پیٹی بند بھائی کیخلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف نوابشاہ میں آگاہی سیمینار

نوابشاہ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) شہید بینظیرآباد میں محکمہ سوشل ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ اور چائلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے