Home / اہم خبریں / عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملک کے لیے اسنوکر نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملک کے لیے اسنوکر نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزارت کھیل کی جانب سے تعاون نہ ہونے پر پاکستان کے عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف دلبرداشتہ ہوگئے اور ملک کے لیے اسنوکر نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ معاملات حل نہ ہوئے تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا۔ پاکستان کے لیے بہت سے میڈلز جیت لیے، اب اپنے لیے کھیلوں گا۔ محمد آصف نے کہا کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مشاورت کرکے اسنوکر چھوڑنے کا فیصلہ کروں گا۔ سوالات کے جواب دیتے دیتے تھک چکا ہوں۔ خیال رہے کہ 9 نومبر 2019 کو محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں میدان مار لیا تھا۔ ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے