Home / اہم خبریں / اکیسویں گلیڈی ایٹرز انٹر اسکول اسکریبل چیمپین شپ کے پہلے روز بی وی ایس پارسی اسکول نے 5 میں سے 3 ٹائٹلز جیت لیے

اکیسویں گلیڈی ایٹرز انٹر اسکول اسکریبل چیمپین شپ کے پہلے روز بی وی ایس پارسی اسکول نے 5 میں سے 3 ٹائٹلز جیت لیے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اکیسویں گلیڈی ایٹرز انٹر اسکول اسکریبل چیمپین شپ کے پہلے روز بی وی ایس پارسی اسکول نے پانچ میں سے تین ٹائٹلز جیت لیے، تفصیلات کے مطابق انٹر اسکول اسکریبل چیمپین شپ کا میلہ کراچی کے بی وی ایس پارسی اسکول میں سجا، پہلے روز 8 سے 12 سال تک کی عمر کے 930 بچوں نے حصہ لیا جنہیں پانچ کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ بچوں نے لفظوں کے کھیل میں خوب مہارت دکھائی۔ اے کٹیگری میں پہلی پوزیشن بی وی ایس پارسی اسکول کے علی فہد کے نام رہی، بی کٹیگری کے فاتح بی وی ایس کے احمد حسین خان جبکہ سی کٹیگری میں میزبان اسکول کے محمد فواز احمد نے میدان مارا، ڈی کٹیگری میں بیکن ہاؤس کے حذیفہ فیصل نے پہلی جبکہ ای کٹیگری میں ماما پارسی اسکول کی عتیقہ فاطمہ فاتح رہیں۔ مہمان خصوصی سماجی رہنما انصار برنی نے انعامات تقسیم کیے۔ چیمپین شپ کے دوسرے روز 13 سے 23 سال کی عمر تک کے طلباء ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ چیمپین شپ میں مجموعی طور پر 1570 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور اونر ندیم عمر ہوں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے