تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حاجی پور شریف و داجل میں فوڈ سنٹرز قائم کئے جائیں تاکہ کسان، زمیندار، کاشتکار بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔ سماجی شخصیت سردار اختر حسن خان گورچانی

حاجی پور شریف و داجل میں فوڈ سنٹرز قائم کئے جائیں تاکہ کسان، زمیندار، کاشتکار بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔ سماجی شخصیت سردار اختر حسن خان گورچانی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) سابق ڈی جی آئی بی ممبر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سماجی شخصیت سردار اختر حسن خان گورچانی کی لاہور میں سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص محمود سے ملاقات داجل و حاجی پور شریف میں فوڈ سنٹرز کے قیام کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ پچادھ سب ڈویژن جام پور کی قانون گوئی داجل و حاجی پور شریف سینکڑوں مواضعات پر مشتمل ہے جس کے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جاتی ہے قبل ازیں حاجی پور محمد پور فوڈ سنٹر سے اور داجل جام پور فوڈ سینٹر و محمد پور سے منسلک ہیں کسانوں، زمیندار وں و کاشت کاروں کی سہولت اور مشکلات کے حل کیلئے حاجی پور شریف و داجل میں فوڈ سنٹرز قائم کئے جائیں تاکہ کسان، زمیندار، کاشتکار بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں اور ان کے محنت کا جائز ثمر بھی انہیں مل سکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے