Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی ڈسٹرکٹ پولیس دفتر ڈیرہ اسماعیل خان شروع ہوکر مفتی محمود چوک، جی پی او چوک، توپانوالہ، فوارہ چوک، ٹانک اڈہ سے ہوتی ہوئی توپانوالہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ اِس موقع پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام کو بھرپور ساتھ دینے کے لئے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مذمتی احتجاج ریکارڈ کیا گیا، پولیس شرکاء کی جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں سے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ و ہ بھرپور مداخلت کرتے ہوئے کشمیرکے مسئلے کا فوری حل نکالیں اور کشمیری عوام کو فوری اُن کے حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پولیس کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف مقامات پریوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلیوں اور دیگر تقریبات کے دوران ضلع بھر کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔ اور شہر کی شہراہوں، حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے