Home / اہم خبریں / ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کچہری چوک میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کچہری چوک میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کچہری چوک میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ڈار، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب چودھری سلیم بریار، وائس چئیرمین انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب بریگیڈئر (ر ) اسلم گھمن، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ نجم گیلانی، اے ڈی سی ریونیو میر محمد نواز، اے ڈی سی فنانس کریم بخش، اے سی جویریہ مقبول رندھاوا، سی ای ایجوکیشن یونس وڑائچ، ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن الطاف شیخ، سی ای او ہیلتھ اصغر علی، سی او میونسپل کارپوریشن فیصل شہزاد، وائس چیئرمین امن کمیٹی اصغر علی چیمہ، رہنما جمعیت علماء پاکستان ملک ذاکر حسین، سکھ رہنما جسکرن سنگھ، پادری شمشاد پرویز، ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد، ڈی او سول ڈیفنس وقار چودھری، ڈی آئی او شہزاد احمد ورک، ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید، ماہر تعلیم عاشق حسین صدیقی اور چودھری الیاس سمیت کثیر تعداد میں شہریوں اور طلباء نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ جرّات و بہادری سے لڑا ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی شناخت ایک ذمہ دار اور پُرامن ریاست کے طور پر بنی ہے اور ہندوستان کو دنیا میں سفارتی شکست کا سامنا ہے اور اس کا نام قانون شکن اور انسانی حقوق کے پامالی کے طور پر ابھرا ہے اورمودی سرکار نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا چہرہ مسخ کردیا ہے اور آج ناصرف کشمیر میں آزادی کی بات ہورہی ہے بلکہ اس کے شعلوں نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے کیونکہ دنیا میں اقتصادی طاقتوں کی ہی بات سنی جاتی ہے اور کمزور کی آواز کر دبا دیا جاتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت زیادہ دیر تک اس پر قابض نہیں رہ سکے گا اور کشمیر آزادی حاصل کرنے کے ساتھ پاکستان کا حصہ بنے گا جس سے حقیقی معنوں میں پاکستان کی تکمیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی قوم اپنی ذمہ داریوں کا ادارک کرنا ہوگا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملت کے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرنی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے یہ جنگ ایک زمین کے ٹکڑے کیلئے نہیں بلکہ یہ اصولوں کی جنگ ہے ہر بنی نوح انسان کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ اسے جینے کیلئے آزادی میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی لمحہ فکریہ ہے عالمی قوتوں اور مہذب قوموں کے دعویداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق استصواب رائے دلوانے کیلئے اپنا کردار اد ا کرے۔ وائس چیئرمین انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ یہ اس دھرتی کی مٹی میں شہداء کا خون شامل ہے کشمیر کی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا اور کشمیر کی عوام آزادی کا سورج جلد دیکھے گی۔ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق چودھری سلیم بریار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ کشمیری عوام کا بنیادی حق، حق خود ارادیت کے استعمال سے روکنا سرا سر زیادتی ہے۔ تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ سید نجم الحسن گیلانی، وائس چیئرمین ضلعی امن کمیٹی اصغر علی چیمہ، صدر جمعیت علماء پاکستان ملک ذاکرحسین، سکھ رہنما جسکرن سنگھ، مسیحی رہنما پادری شمشاد پرویز اور ڈی او سیکنڈری الطاف شیخ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے بعد صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق، عمر ڈار اور ڈی سی ڈاکٹر ناصر محمود بشیرکی زیر قیادت ریلی کچہری چوک سے چوک علامہ اقبال تک جاکر اختتام پذیر ہوئی آخر میں آزادی کشمیر اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے