اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں آج پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ یہ دن منانے کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر سمیت ملک بھر ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان تقریبات میں بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی اور کشمیریوں کو ان کا تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے کیلئے بین الاقوامی برادری کو اپنا وعدہ پورا کرنے کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔
![]()