کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لائیو اسپورٹس، پاکستان پرنٹ الیکٹرانک میڈیا فاؤنڈیشن اور سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنلوجی کے اشتراک سے گزشتہ چار سال میں سجاس کے سابق صدر طارق اسلم اور دوبارہ سجاس کے لیے منتخب ہونے والے سیکرٹری اصغرعظیم کی اسپورٹس کے صحافیوں کے لیے عمدہ خدمات کے سلسلے میں سر سید یونیورسٹی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے سینئر نائب صدر ڈویژنل ہیڈ سی، ایس، آر اقبال واحد، ہاکی اولمپئین سمیع اللہ اور کھیلوں سے وابسط صحافیوں کے علاوہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ کے نائب صدر خواجہ احمد مستقیم، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری خالد رحمانی، انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑی پرویز اقبال، سر سید انجیئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس کے انچارج اور سابق انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑی مبشر مختار، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان، سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری جنرل کاشف احمد فاروقی، سندھ ٹگ آف وار کے سیکرٹری جاوید اقبال اور جوائنٹ سیکرٹری عظمت پاشا، نیشنل بینک کے میڈیا کوآڈینیٹرعظمت اللہ خان، آرٹس کونسل کے سینئر ممبر نجم الدین شیخ، پاکستان کے سابق بیڈ منٹن کھلاڑی عامر علی، پاکستان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا فاؤنڈیشن کے چیئرمین زیڈ ایچ خرم، لائیو اسپورٹس کی چیف ایڈیٹر فرہیہ فہمین اور ایڈیٹر مقصود احمد و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے سینئر نائب صدر اقبال واحد نے سجاس کے سابق صدر طارق اسلم اور آئندہ چار سال کے لیے دوبارہ منتخب ہونے والے سیکرٹری جنرل اصغر عظیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سجاس جس طرح آپ کی قیادت میں اسپورٹس کے صحافیوں اور کھلاڑیوں کی خدمت کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک وہ واحد ادارہ ہے جو مشکل وقت میں بھی اسپورٹس کے لیے کام کررہا ہے جبکہ مختلف بینک اور دیگر ادارے اپنے اپنے محکموں کی ٹیمیں بند کرچکے ہیں نیشنل بینک ملکی کھلاڑیوں اور ملک میں اسپورٹس کی بہتری کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، اور آئندہ بھی نیشنل بینک اسی جذبے کے ساتھ آپ کی خدمت کرتا رہے گا، اس تقریب میں دیگر مقررین نے سجاس کی کوششوں اور سیکرٹری اصغر عظیم کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سجاس کھیلوں کی پرموشن کے لیے اسطرح کام کرتی رہے گی، اس موقع پر اصغر عظیم نے تمام دوستوں اور کھیلوں سے وابسط صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ سجاس آئندہ بھی اس طرح کام کریگی تقریب میں سجاس کے سابق صدر طارق اسلم اور موجودہ نومنتخب صدر آصف خان بھی موجود تھے، تقریب میں مہمان خصوصی اقبال واحد نے طارق اسلم اور اصغر عطیم و دیگر صحافیوں میں شیلڈ پیش کیں، جبکہ تقریب کے آخر میں سجاس کے صدر آصف خان، زیڈ ایچ خرم نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور مقصود احمد نے تمام مہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔
![]()