Home / اہم خبریں / وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ملائشیا پہنچنے پر پرتپاک استقبال، ملائشین وزیر دفاع سمیت حکومت کے سینئر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ملائشیا پہنچنے پر پرتپاک استقبال، ملائشین وزیر دفاع سمیت حکومت کے سینئر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے خصوصی طیارے پر کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر ملائشین وزیر دفاع محمد صابو سمیت ملائیشین حکومت کے سینئر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ جبکہ ملائشیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان یہ دورہ اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر تن مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں دوبدو اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے جبکہ ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر تن مہاتیر محمد وزیراعظم پاکستان عمران کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیںگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے