Home / اہم خبریں / وفاقی حکومت کی جانب سے عوام میں غربت کے خاتمے کے پروگرامز شروع کیے گئے ہیں۔ رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی

وفاقی حکومت کی جانب سے عوام میں غربت کے خاتمے کے پروگرامز شروع کیے گئے ہیں۔ رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور غربت کی حالیہ لہر کی ذمہ دار ماضی کے حکمران ہے، ماضی کے حکمرانوں نے اپنے گھر اور جیبوں کو بھرنے کے لیے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا مصنوعی معیشت سے ملک کا دیوالیہ نکال کر ملک کے ادارے گروی رکھ دیے گئے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے مخصوص لوگوں کے ذریعے حکومت کے خلاف پروپرگینڈا کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپنی مکمل کوششوں میں مصروف ہے عوام کو مصنوعی فائدوں سے نکال کر ملک کو ایک بہتر اور مضبوط معیشت کی طرف لیکر جارہے ہیں جس سے ملک اور ملک کے ادارے مضبوط ہوجائیں گے اور نوکریوں سمیت کئی اہم چیزیں اس سے پیدا ہونگی، وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام، صحت کارڈ، لنگر خانے، شیلٹر ہوم، ہنر مند نوجوان، اسٹارٹپ پاکستان سمیت کئی پروگرام مزید شروع کیے جارہے ہیں جس سے ملک میں غربت اور نوجوانوں کو آگے لیجانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ملک میں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے وزیراعظم پلاننگ کررہے ہیں خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم معاملات میں حکومت نے کئی اہم اہداف حاصل کیے ہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تحریک انصاف اداروں کی مضبوطی اور کرپشن فری ادارے بنانے جارہی ہے جس سے براہ راست عوام کو فائدہ ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے