کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملک میں پروفیشنل باکسنگ کی نگراں تنظیم پاکستان باکسنگ کونسل کے صدر سابق اولپمئن رشید بلوچ نے پروگرام کی تفصلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان پروفیشنل مقابلوں میں پڑوسی ملک افغانستان کے دس اور آزربائیجان کے دو باکسرز پاکستان کے 12 باکسروں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے، لائٹ ہیوی ویٹ میں عمید گل کا سامنا حیدر سے، سپر مڈل ویٹ میں کیلاش ہوتک کا مقابلہ عبدولمقید سے فیدر ویٹ میں محمد ناصر کا سامنا فضل ربی سے، مڈل ویٹ میں سید حکمت اللہ کا محمد عباس سے مقابلہ کریں گے، سپر بینٹم ویٹ میں عبدالفیض سعید محمد سے، والٹر ویٹ میں ایمل خان اور عنایت اللہ آمنے سامنے ہونگے، مڈل ویٹ عمیر فیض کا سامنا ہادی سے، سپر لائٹ ویٹ میں محمد بلال اور وجاہت اللہ مدمقابل ہونگے، پاکستان باکسنگ کونسل والٹر ویٹ ٹائٹل کے لئے یامین خان اور سلیم مقابلہ کریں گے، کروز ویٹ ٹائٹل کے لئے محمد زیشان گوپانگ اور محمد اسلم مدمقابل ہونگے، سپر فیدر ویٹ میں جواد حسن اور ندا محمد، سپر بینٹم ویٹ میں عبداللہ مبروز اور فدا محمد، لائٹ ویٹ میں عبداللہ عمر خیل اور محمد ایاز مقابلہ کریں گے، مقابلوں کی ججنگ کے لئے رحمان سعید خان، داؤد راجپوت، محمد فاروق اور شارق نزیر کو نامزد کیا گیا ہے، ایونٹ کی نگرانی محمد کلیم آزاد کریں گے۔
![]()