تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرواہ گورچانی کے نزدیک نامعلوم گولی لگنے سے 16 سالہ لڑکی زخمی۔ زخمی لڑکی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدر آباد منتقل

میرواہ گورچانی کے نزدیک نامعلوم گولی لگنے سے 16 سالہ لڑکی زخمی۔ زخمی لڑکی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدر آباد منتقل

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی کے نزدیک نامعلوم گولی لگنے سے 16 سالہ لڑکی زخمی۔ زخمی لڑکی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدر آباد منتقل۔ میرواہ گورچانی تھانے کی حدود میں واقع بھگت گوٹھ کی رہائشی 16 سالہ لڑکی شامین دختر عبدالکریم خاصخیلی نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جس کو ورثاء فوری طور پر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لائے جہاں سے اسے سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا بعد ازاں میرپورخاص کی پہچان ریفر ہسپتال (سول ہسپتال) کے ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا زخمی لڑکی کے والد عبدالکریم کے مطابق میری بیٹی گزشتہ شب دیر سے بھینسوں کو چارہ ڈال رہی تھی کہ ہم نے اچانک فائرنگ کی آواز سنی دیکھا تو میری بیٹی زخمی حالت میں گری پڑی تھی جسے ہم فوری طور دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لائے جہاں سے اسے سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا بعد ازاں ڈاکٹروں نے سول ہسپتال حیدرآباد بھیج دیا جہاں پر اسے آج صبح ہوش آ گیا ہے دوسری جانب میرواہ گورچانی پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کو علاج کے لیے لیٹر جاری کر دیا گیا ہے لڑی کو منہ پر قریب سے فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا ہے ورثاء فی الحال لڑکی کا علاج کرا رہے ہیں اگر انہوں نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرایا تو پولیس تفتیش شروع کر دے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اقرا یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا رنگا رنگ آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کراچی (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) اقراء یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک اور اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے