Home / اہم خبریں / ضلع مانسہرہ میں بھی واٹر منیجمنٹ کے سب انجنئیر کی ہڑتال جاری، صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو واٹر منیجمنٹ کے سب انجنیئرز ہڑتال پر رہیں گے۔ اعظم محبوب

ضلع مانسہرہ میں بھی واٹر منیجمنٹ کے سب انجنئیر کی ہڑتال جاری، صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو واٹر منیجمنٹ کے سب انجنیئرز ہڑتال پر رہیں گے۔ اعظم محبوب

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ میں بھی واٹر منیجمنٹ کے سب انجنئیرز کی ہڑتال جاری، سب انجینئیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک بشیر کی ہدایت پر تمام محکمہ جات بشمول ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، پبلک ہیلتھ اور لوکل کونسل کے سب انجنئیر 15 جنوری سے ہڑتال پر ہیں واٹر منیجمنٹ ہزارہ ڈویژن کے صدر اعظم محبوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب انجنئیرز نے صوبائی حکومت سے تین نکاتی مطالبہ کیا ہے کہ سب انجنیئرز کی پوسٹ کو آپ گریڈ کیا جائے، دیگر محکموں کی طرح سب انجنیئرز کو بھی سروس سٹرکچر دیا جائے اور سب انجنئیرز کو ٹیکنیکل الاؤنس بھی دیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو واٹر منیجمنٹ کے سب انجنیئرز ہڑتال پر رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر پشاور سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینگے اور وزیر اعظم عمران خان تک آواز پہنچانے کیلئے بنی گالہ تک مارچ کر سکتے ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے