Home / اہم خبریں / سلیکٹڈ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حکومت کی بد اعمالیاں جاری رہیں تو یہ ملک کو دیوالیہ کردے گی، نوید بھٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن

سلیکٹڈ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حکومت کی بد اعمالیاں جاری رہیں تو یہ ملک کو دیوالیہ کردے گی، نوید بھٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ نئے سال پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا گیا ہے۔ سندھ میں گیس کی بندش کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ سی این جی نہ ہونے کے باعث کراچی کے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ ناپید ہوگئی ہے۔ حکومت کی بد اعمالیاں جاری رہیں تو یہ ملک کو دیوالیہ کردے گی۔ جمعرات کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت سے نہ تو معیشت سنبھل رہی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کو اس کی روح کے مطابق چلایا جارہا ہے۔ حکومت نے ایک آرڈیننس بنانے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے، جس کے ذریعہ تمام امور چلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے سال پر قوم کو ایک مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دے دیا گیا ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ نوید بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی بد اعمالیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ ان حکمرانوں کو گھر بھیجنا لازمی ہوگیا ہے۔ اگر ملک پر مسلط رہے تو اس کا دیوالیہ نکال دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آخری وقت قریب آگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے احکامات پر جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے