Home / اہم خبریں / کیڑے مار مہم چلانے سے کیا حاصل؟ پہلے وڈیرہ شاہی میں موجود کرپشن کے کیڑے مارے جائیں۔ 1 کروڑ 70 لاکھ بچوں کا پیٹ کی بیماریوں سے بیمار ہوجانا کرپشن کا شاخسانہ ہے۔ رہنماء پی ڈی پی رفیق خاصخیلی

کیڑے مار مہم چلانے سے کیا حاصل؟ پہلے وڈیرہ شاہی میں موجود کرپشن کے کیڑے مارے جائیں۔ 1 کروڑ 70 لاکھ بچوں کا پیٹ کی بیماریوں سے بیمار ہوجانا کرپشن کا شاخسانہ ہے۔ رہنماء پی ڈی پی رفیق خاصخیلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر نائب صدر رفیق احمد خاصخیلی اور پاسبان صوبہ سندھ کے ضلعی صدور سلطان خاصخیلی، حاکم علی پالاری، خلیل احمد پالاری اور نور محمد چانڈیو نے ان اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک بھر میں ایک کروڑ 70 لاکھ بچے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور ناقص سیوریج نظام کے باعث پیٹ میں کیڑے پیدا ہونے اور پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ جبکہ ایسی ہی بیماریوں کے باعث کراچی کے 46 لاکھ بچوں کو بھی علاج معالجے کی ضرورت ہے۔ شہروں اور دیہاتوں کے سیوریج نظام کی بہتری کے لئے ترقیاتی کاموں کا بجٹ کہاں جا رہا ہے؟ کون ہڑپ کر رہا ہے؟ وفاقی اور صوبائی حکومت قوم کے مستقبل کے معماروں کی صحت اور زندگی سے کھیلنا بند کرے۔ کراچی کو چارٹر سٹی کا آئینی درجہ دے کر انگریز دور کے فرسودہ اور تباہ حال سیوریج نظام کو تبدیل کیا جائے۔ جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھر سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ناقص سیوریج نظام کی تبدیلی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں رفیق احمد خاصخیلی اور ضلعی صدور نے کہا کہ ملک بھر کے 40 اضلاع میں 5 سے15 سال کی عمر تک کے بچے پیٹ کے کیڑوں اور بیماریوں سے شدید متاثر ہیں۔ اس صورت حال کے انکشاف پر ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکول کے رجسٹرار نے تمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو خط لکھا ہے اور اس خطرناک صورتحال کا انکشاف وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے مشترکہ سروے میں ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ اور محکمہ تعلیم سندھ نے مشترکہ طور پر سندھ بھر کے اسکولوں میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ناقص سیوریج نظام کی تبدیلی کے لئے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی جارہی۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 95 فیصد ترقیاتی بجٹ کی رقم کو ہڑپ کر کے دیہاتوں کی وڈیرہ شاہی اور شہروں کی لُٹیرا شاہی غلیظ ملی بھگت کے ذریعے جو کرپشن کر رہی ہے یہ اُسی کا شاخسانہ ہے۔ اگر ملک سے اس کرپشن کو ختم کر دیا جائے تو سیوریج سمیت تمام ترقیاتی کاموں سے عوام کو فائدہ مل سکتا ہے لیکن اس کے لئے عوام کو وڈیرہ شاہی اور لٹیرا شاہی سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے