مانسہرہ (نوپ نیوز) کھلیالہ مسجد اراضی کیس میں میرے سیاسی حریف میری ساکھ خراب کر رہے ہیں۔ سابق تحصیل ممبر شیر خان۔ تفصیلات کے مطابق سابق تحصیل ممبر یونین کونسل ساون میرا شیر خان نے تناول پریس کلب لساں نواب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلیالہ مسجد اراضی کیس کو بنیاد بنا کر میرے سیاسی حریف میری سیاسی ساکھ کو خراب کر رہے ہیں۔ محمود، خورشید اور اورنگزیب نے ساجد گرداور کی ملی بھگت سے کھلیالہ مسجد اراضی کیس کی حد براری کی رپورٹ اپنی مرضی سے بنائی۔ محمود نامی شخص کا نیا قبرستان مسجد کی جگہ بنا ہوا ہے خورشید اور اورنگزیب کے قبضے میں بھی مسجد کی اراضی ہے۔ تیسری بار حد براری میں ہماری نئی تعمیر والی جگہ کی نشاندہی کی گئی جبکہ پٹواری اور گرداور کو اصل موقع دیکھایا ہی نہیں اور اپنی مرضی کی رپورٹ بنوا لی۔ شیر خان نے مزید کہا کہ محمود نامی شخص پٹواریوں کا ٹاؤٹ ہے ڈی سی مانسہرہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ محمود نامی شخص کے پٹواریوں کے پاس بلاوجہ بیٹھنے پر پابندی لگائی جائے یہ غریب عوام کو بے بنیاد درخواستوں کے ذریعے تنگ کرتا ہے۔ میرے خلاف بے بنیاد خبریں لگائی گئیں کہ ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہو گیا ہوں جبکہ میری ضمانت کنفرم ہو گئی تھی۔ کھلیالہ کے معزیزن علاقے نے جرگے میں کہا کہ مسجد کی اراضی کو تنازعہ نہ بنایا جائے اگر زاتی رنجشیں پالنی ہیں تو اپنی جگہ پالیں۔ شیر خان نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود بھی جس اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے میں اسکے متبادل جگہ یا رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ انتشار نہ ہو۔ ہم پرامن لوگ ہیں ہماری شرافت کو کمزوی نہ سمجھا جائے۔ میری متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ اس معاملے کو فوری حل کیا جائے۔
![]()