تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مردان پولیس کی بڑی کاروائی، بین الصوبائی کار چور گروہ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار، 21 چوری شدہ گاڑیاں برآمد

مردان پولیس کی بڑی کاروائی، بین الصوبائی کار چور گروہ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار، 21 چوری شدہ گاڑیاں برآمد

مردان (رپورٹ: اصغر خان) مردان پولیس کا کار چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 21 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں، اسلام آباد اور سوات پولیس کو 50 مقدمات میں ملوث بین الصوبائی کار چور گروہ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان چوری شدہ گاڑیاں ٹمپرنگ کے بعد جعلی کاغذات پر فروخت کرتے تھے، ڈی پی او سجاد خان کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق مردان پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد، ڈی ایس پی رورل انعام جان، تھانہ سٹی پولیس ایس ایچ او محسن فواد خان اور تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او مقدم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران بین الصوبائی کار چور گروہ کے چار ساتھیوں کو ٹمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، موقع واردات سے 4 عدد ٹیمپر شدہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں پولیس نے ٹیمپرنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی قبضہ میں لے لیں۔ گرفتار ملزمان میں حاضرعلی ولد نمیر خان سکنہ محلہ منی خیل اسماعیلہ ضلع صوابی، سجاد عرف زبیر ولد محمد فاروق سکنہ شیخ ملتون سیکٹر اے، سلیم خان عرف ڈاکٹرسلیم ولد طاوس سکنہ ڈنڈا و اشرف کلے تحت بھائی اور آیاز ولد شاجہان سکنہ سکندرے پار ہوتی شامل ہیں۔ ڈی پی او سجاد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار چور گروہ نے آپس میں وٹس اپ گروپ بنا رکھا تھا جس کے ذریعے وہ ایک دوسرے کے ساتھ چوری کی گاڑیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے تھے ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان پنجاب سمیت صوبہ کے دوسرے اضلاع سے گاڑیاں چوری کرکے مردان لاکر ملزم حاضرعلی کے گھر واقع خواجہ ٹاؤن مردان میں ٹمپرنگ کرتے اور بعد میں جعلی دستاویزات بنا کرعام لوگوں پر دھوکہ اور فریب سے فروخت کرتے تھے ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان حاضرعلی، سجاد عرف زبیر اور سلیم عرف ڈاکٹر سلیم پہلے سے اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ سوات پولیس کو چوری کے تقریباً 50 مقدمات میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے انکی نشاندہی پر چوری کے ٹمپر شدہ مزید 17 گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ملزمان نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیراحمد کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا دورہ۔

میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف اور ایڈمنسٹریشن سے ملاقات کی۔ وائس چانسز یونیورسٹی آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے