گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے عرصہ بیس سال سے مفرور دو خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس نے ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کردیا ہے۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس، ایس آئی شبیر حسین اور ان کی ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر عرصہ بیس سے مفرور دو خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کو گرفتار کرلیا۔ جن میں ایک مجرم اشتہاری پرویز ولد غلام علی قوم چوہان سکنہ کلیاں نے عرصہ بیس سال قبل موضع پیر جعفر کے رہائشی اصغر علی کو کھاریاں عدالت پیشی سے واپسی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں نعش کو آگ لگا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ دوسرے مجرم اشتہاری عثمان عرف ثانی ولد فضل حسین قوم جٹ سکنہ پنڈ عزیز نے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ جو صدر سرائے عالمگیر پولیس نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا، جنہوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()