تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں 22 دسمبر سے 24 دسمبر تک مسیحی کمیونٹی کے لئے خصوصی کرسمس بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں 22 دسمبر سے 24 دسمبر تک مسیحی کمیونٹی کے لئے خصوصی کرسمس بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں خصوصی کرسمس بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر مسیحی کمیونٹی کو اشیائے خورد و نوش رعائتی اور ارزاں نرخوں پر دستیاب ہونگی یہ بازار 22 دسمبر سے تمام بازار فنکشنل کردیئے جائیں گے اور 24 دسمبر تک یہ بازار کھلے رہے گے، ضلع سیالکوٹ میں بسنے والے تمام مذاہب اور مسالک کے لوگ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے ضلع سیالکوٹ امن و امان کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصرمحمود بشیر نے ضلعی کور امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں رفیق احسن، اے سی سیالکوٹ نعیم بشیر، نائب صدر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، پادری شمشاد، جان محبوب، نورین گل، عادل غوری، آصف گل، حافظ عبدالغفار، مفتی کفایت اللہ شاکر، احسان الٰہی رحمن، ایوب اوپل، مولانا ایوب خان، حافظ غلام حسین سلطانی، حکیم رتن لال بھی موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے