کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یورو ایشیا چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کل شب کراچی پہنچ گئی پی ٹی آئی رہنماؤں و قیادت نے پاکستانی ٹیم کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا استقبال میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد، رمضان گھانچی، سبحان علی ساحل اور دیگر رہنماء بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی ٹیم کے ہمراہ فلپائن سے کراچی پہنچے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلپائن میں یورو ایشیاء چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن سے کامیاب ہونے والی پاکستانی ٹیم وطن واپسی پہنچے گئی ہے یورو ایشیاء چیمپئن شپ میں پاکستانی کراٹے کاز ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے ٹیم نے ہمت اور لگن کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کا نام روشن کیا 22 ممالک سے مقابلے کے بعد پاکستانی ٹیم کو دوسرے نمبر کی پوزیشن اور سلور تمغے سے نوازا گیا ہم سجھتے ہیں نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے موقع فراہم کرتے رہنا چاہیے میں پی ٹی آئی کے کارکنان اراکین اور قیادت کا مشکور ہوں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ٹیم کا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں نوجوانوں کو حکومت بہتر مواقع فراہم کرے گی اگلی دفعہ چیمپین شپ میں ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔
![]()