چارسدہ (رپورٹ: اصغر خان) سٹی پولیس چارسدہ نے رجڑ اور اتمان زئی میں سجی ہوئی قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ داﺅ پر لگی ہزاروں کی رقم، آلات قمار بازی، اسلحہ قبضہ پولیس۔ 14 افراد گرفتار۔ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ سردریاب چیک پوسٹ پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلو 170 گرام چرس بھی برآمد۔ مزید تفتیش جاری۔ ڈی ایس پی سٹی تاج محمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کو خُفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سٹی کی حدود میں چند اشخاص قمار بازی کا اڈہ چلا رہے ہیں جس میں بین اضلاعی افراد بھی شامل ہیں لیکن ان کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان کی سربراہی میں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر رشید و دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر فوری کاروائی کا حکم دے دیا جس پر سٹی کے علاقے میں مخبروں کا جال پھیلایا گیا۔ مخبر کی اطلاع پر سٹی کے علاقہ رجڑ میں میں جاری قمار بازی کے محفل پر چھاپہ لگا کر 3 ملزمان افسر علی ولد سبز علی سکنہ کشمیر یان رجڑ، نور رحمن ولد میر رحمن سکنہ سادات آباد اور بختیار احمد ولد غلام رحمن سکنہ کٹیگان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے داﺅ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کیا جبکہ دوسری اطلاع ملنے پر قمار بازی کی محفل پر چھاپے کے دوران 11 ملزمان کاشف، کوثر، جان عالم، اسیر محمد، قاسم شاہ ، محمد آیاز، اورنگزیب، ذوالفقار علی بھٹو، ضیاء جان، جلال اور حمایت اللہ کو موقع پر گرفتار کرکے نقدی رقم اور الہٰ قمار بازی برآمد کرکے ملزمان کو تھانہ سٹی منتقل کیا۔ گرفتار سٹہ بازوں کے قبضہ سے 14 ہزار 400 روپے، 2 پستول اور کارتوس برآمد کرلئے گئے۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر رشید خان نے سردریاب چیک پوسٹ پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 2170 گرام چرس برآمد کرکے ملزم شوال احمد ولد ذوالفقار احمد سکنہ جی پی او بابو شریف پشاور کو تھانہ سٹی منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے اور کسی قسم کے جرائم قابل برداشت نہیں کئے جائینگے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
![]()