تازہ ترین
Home / Home / میہڑ ایڈیشنل سیشن جج دوئم کی عدالت نے لوٹ مار کا جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا اور دو مجرمان پر 30 ہزار جرمانہ عائد کردیا

میہڑ ایڈیشنل سیشن جج دوئم کی عدالت نے لوٹ مار کا جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا اور دو مجرمان پر 30 ہزار جرمانہ عائد کردیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج سہراب خان بروہی کی عدالت نے لوٹ مار کا جرم ثابت ہونے پر دو بھائیوں رفیق احمد لاشاری، معشوق لاشاری اور ایک ملزم علی بخش لاشاری سمیت 3 ملزمان پر لوٹ مار کا جرم ثابت ہونے پر سات سات برس قید کی سزا اور دونوں مجرمان پر 30 ہزار جرمانہ عائد کردیا، میہڑ کی تھڑی محبت تھانے کی حدود میں 2018 میں فریادی محمد ہاشم گوپانگ کی درخواست پر 5 ملزمان کے خلاف اے ٹی ایم، موبائل اور دیگر سامان لوٹنے کا مقدمہ درج ہوا تھا، ملزمان نے ایک سال قبل کراچی سے کرایہ کی کار میں تھڑی محبت تھانے کی حدود میں سامان لوٹ لیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرموں کی خلاف سزا کا فیصلہ سنا دیا کیس میں ایک ملزم ندیم شیخ روپوش قرار ہے عدالت نے کیس کے فیصلہ کی بعد سزا یافتہ مجرموں کو جیل حکام کے حوالے کر دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے