کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریک لبیک پاکستان کے خلاف ریفر کئے گئے فیض آباد دھرنا سوموٹو کیس کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے (کلوز) بند کردیا جو کہ تحریک لبیک پاکستان کی اخلاقی فتح و جمہوری فتح ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس کو اس بنیاد پر (کلوز) بند کیا ہے کہ ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں بشمول نیکٹا وغیرہ کی رپورٹس میں تحریک لبیک کے خلاف بطور سیاسی جماعت یا اسکی قیادت و کارکنان کے خلاف ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی جو ریاست مخالف سرگرمیوں دہشت گردی یا الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی ہو علامہ رضی حسینی نے کہا کہ تحریک لبیک محب وطن جماعت ہے اور اسکی قیادت علامہ خادم حسین رضوی تمام قائدین و کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ بہت جلد دین محمدی صلی اللہ علیہ الٰہ وسلم ضرور تخت پر لائیں گے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک کی نمائندگی انجینئر حفیظ اللہ علوی، احسان عارف ایڈوکیٹ سمیت انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
![]()