سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، دورے کے دوران ڈی سی سیالکوٹ نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامیوں کے عمل اور مارکیٹ میں اس کے طلب و رسد کا جائزہ لیا۔ ڈی سی سیالکوٹ نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو منڈی میں پارکنگ کی صورتحال کو بہتر بنانے اور منڈی میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پلان (ون وے) بنا کر آئندہ 3 روز میں عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔ ڈی سی سیالکوٹ نے منڈی میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اور کسان بھائی کسان پلیٹ فارم پر بغیر کسی کمیشن کے اپنی سبزیاں فروخت کرسکتے ہیں۔
![]()