میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص سندھ کی جانب سے کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری ظلوم بربریت کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی پوسٹ آفس چوک سے پریس کلب تک مرکزی صدر عبدالجبار خان کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ عبدالجبار خان نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ حق کی بات کرنے سے قاصر ہے اگر کشمیریوں پر ظلوم بند نہ کیا گیا تو مودی سرکار اور اس کے حواریوں کو خاک میں ملادینگے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے شعبہ تعلیم کے عہدیدار سر سہیل عباسی و دیگر نے کہا کہ امن کی بات کرنے والی اقوام متحدہ آج مسٸلہ کشمیر پر خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ہے ہم کشمیریوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑنگے، ہم پاک افواج کے ساتھ مل کر ان کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحيت رکھتے ہیں اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کی مختلف ذیلی باڈی کے عہدیداروں سمیت تاجران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()