تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز رن وے خراب ہونے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی

جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز رن وے خراب ہونے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز رن وے خراب ہونے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کا رن وے خراب ہونے کے باعث جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹرن ہو رہا تھا کہ رن وے اچانک بیٹھ گیا، رن وے خراب ہونے کی وجہ سے بوئنگ 777 طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کا رن وے خراب ہونے کی وجہ سے پرواز پی کے 746 طیارے کے ٹائروں کو نقصان پہنچا ہے، ٹائر مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے