تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صحافی اپنی ملازمت کا تحفظ خود کریں۔ ایک کے بعد ایک صحافی جبری برطرفی کا شکار ہو رہے ہیں لیکن حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران

صحافی اپنی ملازمت کا تحفظ خود کریں۔ ایک کے بعد ایک صحافی جبری برطرفی کا شکار ہو رہے ہیں لیکن حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صحافی اپنی ملازمت کا تحفظ خود کریں۔ ایک کے بعد ایک صحافی جبری برطرفی کا شکار ہو رہے ہیں لیکن حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ میڈیا مالکان کی صحافت کش پالیسی کے باعث ملک بھر کے صحافی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ذین العابدین المعروف عابد بھائی کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی پریس کلب کے تحت پریس کلب میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے ممبر ذین العابدین المعروف عابد بھائی کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس کے موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی کسی کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا۔ میڈیا کے حالات کا تقاضہ ہے کہ کسی اور کو پروموٹ کرنے کے بجائے ہم اپنی ملازمت کی حفاظت خود کریں، سیکریٹری پریس کلب ارمان صابر کا کہنا تھا کہ ذین العابدین نے ہمیشہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کیا۔ پریس کلب کے لیے انہوں نے ہمیشہ ایک متحرک رضاکار کا کردار ادا کیا ہے۔ ملازمت سے جبری برطرفی کے باعث گزشتہ چار ماہ سے وہ خاموش رہنے لگے تھے۔ صحافیوں کی جبری برطرفی اور عدم تنخواہ پر خاموش رہ کر وفاقی حکومت ایک قاتل کا کردار ادا کررہی ہے۔ سجاس کے صدر طارق اسلم کا کہنا تھا کہ ذین العابدین کے جانے سے میں اپنے ایک بھائی سے محروم ہوگیا ہوں، ہماری رفاقت 30 سال پرانی تھی۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ذہن العابدین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیکریٹری اصغرعظیم کا کہنا تھا کہ سجاس کی ہرممکن کوشش ہوگی کہ ذین العابدین کے اہل خانہ کے ساتھ جڑے رہیں۔ تعزیتی اجلاس سے پریس کلب، کے یوجے دستور اور سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شاہد ساٹی، محمود ریاض، منصور علی بیگ، سینئر جرنلسٹ راشد عزیز، ذیشان حسین سمیت دیگر ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل اور ملازمت کے تحفظ کے لیئے ہم سب کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پریس کلب، یوجیز اور ایسوسی ایشن مل کر ایک ٹھوس لائحہ عمل بنائیں، اس موقع پر ذین العابدین کے چھوٹے بھائی شاہد اور صاحبزادے معین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ذین العابدین کے قریبی دوستوں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر محفوظ الحق، کاشف فاروقی، نوید کپاڈیا، غلام محمد نے بھی اظہار خیال کیا۔ تعزیتی اجلاس کے اختتام پر ذین العابدین سمیت انتقال کر جانے والے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی معغفرت کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے