تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام آج بھی اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

بھارت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام آج بھی اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی بیان میں کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ورلڈ ہیومن رائیٹس ڈے کا مقصد دنیا بھر میں انسانوں کو قابل احترام مقام دینا اور انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی کا شعور فراہم کرنا ہے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نہتے شہریوں پر مظالم کا نوٹس لیں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے بھارت میں مودی کی سوچ انتہا پسندانہ ہے دنیا میں بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔ بھارت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام آج بھی اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں بھارت کی ہٹ دھرمی کشمیر تنازعہ کے پرامن حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بھارتی حکومت پاکستان کی امن کی کوششوں کو پاکستان کی کمزوری سمجھ رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے