Home / اہم خبریں / طلبہ پاکستان کا روش مستقبل ہیں جو پاکستان کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ‏اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یونیورسٹی آف صوابی کے طلباء سے خطاب

طلبہ پاکستان کا روش مستقبل ہیں جو پاکستان کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ‏اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یونیورسٹی آف صوابی کے طلباء سے خطاب

صوابی (رپورٹ: اصغر خان) ‏اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یونیورسٹی آف صوابی اور وومن یونیورسٹی کے مشترکہ کانووکیشن کی تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کے ہمراہ شرکت۔ اسپیکر نے یونیورسٹی آف صوابی کے احاطے میں پودا لگایا، بعد ازاں تقریب میں شریک طلباء و طالبات میں اسپیکر اسد قیصر نے اسناد تقسیم کیں اور ہونہار طلباء کو ان کی بہترہن کارکردگی کی بناء پر گولڈ میڈل پہنائے۔ اس موقع پر اسپیکر کا کہنا تھا کہ طلبہ پاکستان کا روش مستقبل ہیں جو پاکستان کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ یہ طلباء و طالبات ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کے بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام میں اسپیکر اسد قیصر اور وزیر اعلیٰ کو تحائف پیش کیے گئے اور ان کی خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے