Home / اہم خبریں / بعض اوقات اساتذہ کا سخت رویہ بھی ہماری تربیت اور بہتری کیلئے ہی ہوتا ہے اور آگے چل کر زندگی میں اسی تربیت سے کافی رہنمائی ملتی ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈ ہ پور

بعض اوقات اساتذہ کا سخت رویہ بھی ہماری تربیت اور بہتری کیلئے ہی ہوتا ہے اور آگے چل کر زندگی میں اسی تربیت سے کافی رہنمائی ملتی ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈ ہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈ ہ پور نے کہا ہے کہ اسکولوں میں معیار تعلیم میں بہتری لانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجز میں کھیلوں کا فروغ بھی انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے بچوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی نشونما بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مفتی محمود کالج میں سالانہ سپورٹس ڈسٹری بیوشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کالج کے طلباء و اساتذہ کے علاوہ طلباء کے والدین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ آج کی اس پررونق تقریب میں شامل ہوکر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج سے متعلق جو مسائل تھے ان میں سے کافی حد تک حل ہوئے ہیں جبکہ باقی ماندہ بھی جلد حل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہی بچے اس ملک کا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی اس ملک کا نام روشن کرنا ہے۔ انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی قدر کریں کیونکہ بعض اوقات اساتذہ کا سخت رویہ بھی ہماری تربیت اور بہتری کیلئے ہی ہوتا ہے اور آگے چل کر زندگی میں اسی تربیت سے کافی رہنمائی ملتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمود کالج کے پرنسپل کرنل (ر) اطلس خان مروت نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر اس تقریب کی رونق بڑھائی اور طلباء کا حوصلہ بڑھایا جبکہ سرکاری ملازمین جو کہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کر رہے تھے انہیں مستقل کرانے میں بھی ان کی بہت کاوش ہے۔ انہوں نے خطاب کے دوران کالج کی کارکرگی کے حوالے سے بتایا کہ طلبا ء کی تعداد 1100 سے زیادہ ہو چکی ہے جو کہ اس کالج کے تمام سٹاف کی کاوشوں کا ثبوت ہے جبکہ مستقبل میں جو تعمیراتی فنڈ ملے گا اس سے عمارت کشادہ ہوگی لہذا طلباء کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوگا اور مزید بچے یہاں پر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو پائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر فاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلباء میں اسناد اور تحائف تقسیم کیے جبکہ کالج کے پرنسپل کرنل (ر) اطلس خان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پورکو کالج میں قائم پاکستان لیب کا معائنہ بھی کرایا گیا جہاں پر ملک کے سیاسی و سماجی اکابرین کی تصاویر کے ساتھ ساتھ انکے کردار اور خدمات سے متعلق تفصیلات درج تھیں جبکہ لیب میں پروجیکٹر کی مدد سے طلباء کو ان اکابرین سے متعلق مختلف وڈیوز اور سلائیڈز بھی دکھائی جاتی ہیں تاکہ بچوں کی رہنمائی کی جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے