Home / اہم خبریں / لاہور مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکے سے ایک شخص جانبحق اور 5 زخمی، ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ ائیر کنڈیشنز کی دکان پر سیلنڈر پھٹنے سے ہوا

لاہور مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکے سے ایک شخص جانبحق اور 5 زخمی، ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ ائیر کنڈیشنز کی دکان پر سیلنڈر پھٹنے سے ہوا

لاہور (نوپ نیوز) لاہور کے علاقے ٹاون شپ محمد علی روڈ پر مذہبی جماعت کے اجتماع میں دھماکے سے ایک شخص جان بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کی تقریب میں حافظ سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید بطور مہمان خصوصی مدعو تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کو بتایا کہ دھماکہ اجتماع کے مین سٹیج کے قریب ہوا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ کس چیز کا تھا، اس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ ائیر کنڈیشنز کی دکان پر سیلنڈر پھٹنے سے ہوا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے