میانوالی (نوپ نیوز) میانوالی کے نجی پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی جاں بحق۔ 13 سالہ سونیا کے ورثاء کا ہسپتال کے سامنے احتجاج۔ لڑکی کے والد نے اپنا موقف دیتے ہوۓ کہا کہ میری جوان بیٹی ڈاکٹرز کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی، بچی کو ناک کی سرجری کے لیے ہسپتال لائے تھے،غلط انجکشن کے باعث بچی جاں بحق ہوئی، ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے، پولیس موقع پر پہنچ گئی، تفتیش جاری، بچی کی لاش گھر روانہ کردی گئی۔
![]()