Home / اہم خبریں / پولیس اور سیکورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کالعدم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

پولیس اور سیکورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائی کالعدم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پولیس اور سیکورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کاروائی، پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد عامر عرف ابوبکر عرف گرنیڈی سکنہ بلوچ نگر اور اسکا ساتھی غلام جیلانی سکنہ ملانہ ہلاک ہوگیا، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کھیارہ گروپ سے بیان کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم سمیت دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کھیارہ گروپ کے انتہائی اہم و مطلوب دہشت گردوں کے ٹانک روڈ ظفر آباد کے علاقہ میں پائے جانے پر وہاں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مشکوک مکان کا محاصرہ کیا تو مکان کے اندر موجود مسلح دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں کی جوابی کاروائی اور فائرنگ کے نتیجے میں وہاں موجود دو دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کھیارہ گروپ کے اہم کمانڈرمحمد عامر عرف ابوبکر عرف گرنیڈی سکنہ بلوچ نگر اور غلام جیلانی کے نام سے گئی، ذرائع کے مطابق محمد عافر گرنیڈی قتل، اقدام قتل، بم دھماکوں اور پولیس پر حملہ کرنے سمیت گیارہ مقدمات جبکہ دوسرا دہشت گرد قتل، اقدام قتل، بم دھماکوں اور پولیس پر حملہ کرنے سمیت سولہ مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بموں سمیت دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے