Home / اہم خبریں / پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن، 1200 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جو سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن، 1200 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جو سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 1200 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جو سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی۔ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ پاک بحریہ نے ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے