تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرمی چیف کی توسیع برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایس ایم منیر ۔۔ امید ہے کہ عدالتی فیصلہ ملکی استحکام اور اداروں کی مضبوطی کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان

آرمی چیف کی توسیع برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایس ایم منیر ۔۔ امید ہے کہ عدالتی فیصلہ ملکی استحکام اور اداروں کی مضبوطی کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر شیخ عمر ریحان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کی مدت میں توسیع کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملکی استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرونی و بیرونی خطرات سے پاکستان کی حفاظت کے لیے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں داخلی استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں اور خدمات قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ ایس ایم منیر نے کہا جنرل باجوہ وہ قومی ہیرو ہیں جنھوں نے پاکستان کے ازلی دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرکے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ ملکی استحکام کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔ کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی مستقبل کے لیے اداروں کا استحکام ناگزیر ہے اور امید ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق حالیہ عدالتی فیصلے سے سب ہی ریاستی ادارے مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایسے ہر فیصلے کوخوش آمدید کہتی ہے جو ملکی استحکام کے لیے کیا گیا ہو کیوں کہ ایسے فیصلے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتے ہیں معاشی ترقی کا انحصار بھی داخلی استحکام پر ہے۔ شیخ عمر ریحان نے ڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری صوبے اور خصوصاً شہر کراچی سے جرائم کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، اور امید ہے کہ ڈی جی رینجرز کے بھرپور اقدامات سے جلد شہر سے اسٹریٹ کرائمز کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا جو کہ معیشت کی بہالی میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے