ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایبٹ آباد کی ترقی میں تعاون فراہم کرنے والے اقوام متحدہ اور جاپان کے سفارت کاروں پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران ایبٹ آباد میں بنیادی سہولتوں کی موجودہ صورتحال خصوصاً پینے کے پانی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جاپان کے ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون جے آئی سی اے کے تعاون سے مکمل کئے گئے بلک واٹر سپلائی سسٹم کی تکمیل سمیت مختلف دیگر منصوبوں کا ذکر کیا اور ان منصوبوں کی تکمیل پر حکومت خیبر پختونخوا اور ایبٹ آباد کی عوام کی جانب سے حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ جاپان ادارہ مستقبل میں بھی ایبٹ آباد کی تعمیر و ترقی سمیت سیاحتی منصوبوں میں بھی تعاون جاری رکھے گا۔ جاپانی سفارت کاروں نے ایبٹ آباد کے شہریوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت جاپان کی طرف سے بنیادی سہولتوں سمیت دیگر کئی شعبوں میں مزید منصوبوں پر غور کے بارے میں آگاہی ظاہر کی۔
![]()