میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آج رات بعد نماز عشاء گلشن مسجد میں سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس بیاد شہداء تیزگام منعقد کی گئی جس سے امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے پوتے اور امیر مجلس احرار پاکستان اپنے دورہ سندھ کے آخری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاق ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت اور وصال ربیع الاول میں ہوا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک ایسا دین لائے کہ اس سے پہلے نہی ایسا دین آیا نہ بعد میں کوئی دین آئے گا انہوں نے فرمایا پاکستان کی ترقی دین اسلام میں مضمر ہے دین اسلام پر عمل کرکے اور اختیار کرکے ہی نجات حاصل ہوسکتی ہے پاکستان دنیا میں ترقی کرسکتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ تیزگام میں لاپتہ ہونے والوں پر تشویش ہے حکومت پاکستان اس پر توجہ دے لواحقین پریشان ہیں انہیں دلاسہ دینے کے لیے حکومت کے پاس کچھ بھی نہیں انہوں نے ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک برے دور سے گذررہا ہے جس میں بے یقینی کی کیفیت حد کراس کرچکی ہے عوام کو معلوم ہی نہیں کہ آخر انکا کیا بنے گا بنیادی سہولتیں عوام کی دسترس سے دور ہوتی چلی جارہی ہیں، کانفرنس سے مولانا ہارون معاویہ مولانا محمد ہاشم شیخ نے بھی خطاب کیا حافظ محمد حسن اور محمد حق نواز ابراہیمی نے ہدیہ نعت و حمد باری تعالی پیش کیا آخر میں دعا کے ساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
![]()