تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پہلے دن ہی کہہ دیا تھا وزیراعظم کا استعفیٰ آئے گا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ

پہلے دن ہی کہہ دیا تھا وزیراعظم کا استعفیٰ آئے گا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے عبد الغفور حیدری کے بیان پر کہا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا وزیراعظم کا استعفیٰ آئے گا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں کہ نبی رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے اسی میں سب کی بھلائی ہے۔ ق لیگ کے اہم رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہوگا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، جبکہ اس بات کی حکومت کو ضمانت بھی نہیں دی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے