Home / اہم خبریں / کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اسکول کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین لگنے کے بعد متعدد بچوں کی حالت تشویشناک، بچوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اسکول کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین لگنے کے بعد متعدد بچوں کی حالت تشویشناک، بچوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 1/2 11 ایل بلاک میں واقع وائٹ ہاؤس اسکول میں ٹائیفائیڈ کے انجیکشن لگنے کی وجہ سے 15 بچوں کی حالت تشویشناک، ویکسین لگنے سے کچھ بچے بھی بہوش ہوۓ ہیں۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق جن بچوں کی حالت تسوشناک ہوئی ہے ان میں محمد بازل عمر 14 سال، عبدلصمد عمر 14 سال، سیف الحق عمر 12 سال، حمنہ عمر 14 سال، انیقہ عمر 15 سال، سدرہ عمر 13 سال، یمنہ عمر 16 سال، فائزہ عمر 8 سال، زینب عمر 8 سال، معیز عمر 14 سال، مسکان عمر 12 سال اور اقصیٰ حسین عمر 14 سال شامل ہیں۔ ایس ایس پی کراچی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہوئی ہے بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں طبی ماہرین ہی بہتر انداز میں اصل صورتحال سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے