کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 1/2 11 ایل بلاک میں واقع وائٹ ہاؤس اسکول میں ٹائیفائیڈ کے انجیکشن لگنے کی وجہ سے 15 بچوں کی حالت تشویشناک، ویکسین لگنے سے کچھ بچے بھی بہوش ہوۓ ہیں۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق جن بچوں کی حالت تسوشناک ہوئی ہے ان میں محمد بازل عمر 14 سال، عبدلصمد عمر 14 سال، سیف الحق عمر 12 سال، حمنہ عمر 14 سال، انیقہ عمر 15 سال، سدرہ عمر 13 سال، یمنہ عمر 16 سال، فائزہ عمر 8 سال، زینب عمر 8 سال، معیز عمر 14 سال، مسکان عمر 12 سال اور اقصیٰ حسین عمر 14 سال شامل ہیں۔ ایس ایس پی کراچی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہوئی ہے بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں طبی ماہرین ہی بہتر انداز میں اصل صورتحال سے آگاہ کرسکتے ہیں۔
![]()