Home / اہم خبریں / تحریک میں شخصیت نہیں، مقصد اہم ہوتا ہے۔ اپنی ذات کی نفی کرکے ہمیں مقصد حاصل کرنا ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میرپورخاص میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

تحریک میں شخصیت نہیں، مقصد اہم ہوتا ہے۔ اپنی ذات کی نفی کرکے ہمیں مقصد حاصل کرنا ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میرپورخاص میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی تنظیم نو کے سلسلے میں بلدیہ کمپلیکس میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں شخصیت نہیں، مقصد اہم ہوتا ہے۔ ہمیں اپنی ذات کی نفی کرکے قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں استعمال کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کو منزل کی طرف گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان اپنے بہترین رویہ اور طرز عمل سے تحریک کی پہچان بنیں۔ آپ ایم کیو ایم پاکستان میں میرپورخاص کی نہیں بلکہ میرپورخاص میں ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کی پاداش میں ایم کیو ایم کو سازشوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن تمام تر سازشوں کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کا وجود آج بھی قائم ہے۔ ایم کیو ایم کو تحریکی کارکنان ہی مضبوط بناسکتے ہیں اور انہی کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے ایم کیو ایم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کوئی بھی بیرونی طاقت ایم کیو ایم پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی۔ اجلاس سے اراکین رابطہ کمیٹی مسعود محمود، ڈاکٹر ظفر کمالی، سید سہیل مشہدی، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی حق نواز قائمخانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے نومنتخب ذمہ داران نگراں انچارج خوشی محمد، جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، خالد تبسم، سلیم میمن اور 18 رکنی ڈسٹرکٹ کمیٹی اخلاص احمد، اسلم قریشی، فرید عالم، ابرار غوری، ذیشان احمد، حبیب اللہ، محمد فہیم عباس خان، انصار احمد، شکیل راجپوت، عدیل خضر، عبدالسلیم خان، کاشف عباسی، سہیل احمد، عثمان مغل اور فرید قریشی کے ناموں کا اعلان کیا گیا جبکہ اس موقع پر نومنتخب اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی مجیب الحق،عثمان راجپوت، فقیر محمد میمن، نومنتخب رکن ایم او سی سعید منصوری، اراکین مرکزی سوشل میڈیا سیل شہباز احمد خان اور عاصم آفریدی سمیت تمام یوسیز اور ٹاؤنز کے ذمہ داران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے