ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 90 لاکھ سے 11 کروڑ 30 لاکھ تک کرنے اور چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ مرتب کرنے کی ہدایات کی ہے چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے تمام امور جلد سے جلد مکمل کرے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 9 اپریل 2019 تک ملک میں ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 657 تھی جن میں 6 کروڑ 28 لاکھ 514 مرد اور 4 کروڑ 74 لاکھ 86 ہزار 143خواتین ووٹرز تھے دو ماہ قبل یہ تعداد 10کروڑ 90 لاکھ 98 ہزار تھی جن میں 6 کروڑ 8 لاکھ 75 ہزار مرد اور 4 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار خواتین ووٹرز تھے۔انتخابی فہرستوں کی ابتدائی اشاعت کے دوران نام کے اندراج کے لئے فارم 15، اعتراض کے لئے فارم 16، کوائف کی درستگی کے لئے فارم 17 ہیں خیبر پختونخوا میں خواتین اور مردوں کے ووٹروں کے فرق کو ختم کرنے کے لئے مہم شروع کی گئی ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے تاحال خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے اس مہم میں کامیاب حاصل نہیں کی ہے۔
![]()