Home / اہم خبریں / پاک فوج نے قبائلی عوام کی بھرپور مدد اور تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔ اسد اعظم خان

پاک فوج نے قبائلی عوام کی بھرپور مدد اور تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔ اسد اعظم خان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کے علاقہ بروند میں بی ٹی ایف کمانڈر بریگیڈیر اسد اعظم خان نے علاقے کے عمائدین و مشران کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے قبائلی عوام کی بھرپور مدد اور تعاون جاری رکھا ہوا ہے، علاقہ میں بنیادی سہولیات کی کمی دور کرنے کیلئے ہماری جب بھی ضرورت ہو پاک فوج کی خدمات حاضر ہیں۔ بروند ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈیر اسد اعظم خان نے قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگہ کا انعقاد کیا، جرگے میں محسود قبیلے نے مشترکہ طور پر علاقے میں درپیش مسائل سے ان کو آگاہ کیا۔ محسود قبائل کے مشران نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تباہ حال گھروں کا معاوضہ اور علاقے میں امن کی بحالی یقینی بنانے پر تفصیلی گفتگو کی، جس پر بی ٹی ایف کمانڈر بریگیڈیر اسد اعظم خان نے علاقے کے عمائدین و مشران سے کہا کہ پاک فوج قبائلی عوام کی بھرپور مدد اور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے فوری طور پر پانی کا مسئلہ حل کرانے کیلئے احکامات جاری کئے، انہوں نے مزید کہا کہ تباہ حال مکانات کے معاوضے سے رہ جانے والوں کو بہت جلد مالی امداد کیلئے چیک جاری کر دئیے جائیں گے تاکہ متاثرہ لوگ اپنے گھروں کی تعمیر کرکے خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ کمانڈر بریگیڈیر اسد اعظم خان نے علاقہ کے عمائدین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں بنیادی سہولیات کی کمی دور کرنے کیلئے ہماری جب بھی ضرورت ہو پاک فوج کی خدمات حاضر ہیں اور جب بھی کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو ہمارے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے