تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آٹھ بچوں کی ماں کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں دو ملزمان گرفتار

آٹھ بچوں کی ماں کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں دو ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) یونیورسٹی پولیس نے آٹھ بچوں کی ماں کو اغواء کرکے حبس بے جا میں رکھنے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان قربان اور سراج دین اقوام کمبہار ساکنان بھکر کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ حافظ آباد بھکر حال کرایہ دار بستی سیداں والی کے رہائشی محمد اسحاق ساہی نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیوی (ط بی بی) رات کو گھر کے صحن میں سور ہی تھی جوکہ اچانک لاپتہ پائی گئی۔ ملزمان کے چنگل سے آزاد ہونے کے بعد اس کی بیوی نے بتایا کہ دس ملزمان اسے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور اپنے گھر کے اندر مبحوس رکھ کرمیرے ساتھ زیادتی کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے