ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج محمد اورنگزیب چوہدری، صوبائی سنیئر ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ خان مروت نے دوا فروشوں پر زور دیا کہ وہ ادویات کے ریٹ مقررہ نرخوں سے زائد وصول ہرگز نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال روڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے دکانداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر شیخ حاجی محمد نعیم، حاجی محمد نیاز، محمد بیٹنی، چیئرمین پی سی ڈے الحاجی محمد رمضان نے بھی خطاب کیا۔ ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنا انسانیت کے ساتھ ظلم ہے اور ایکسپائر ادویات متعلقہ ڈسٹری بیوٹرز کو واپس کردیں، ڈرگ لائسنس کی بروقت تجدید کروائی جائے، نیوٹراسٹیکل ادویات فارم 7 کی موجودگی لازمی ہے۔ بغیر وارنٹی کی ادویات کی خرید و فروخت نہ کی جائے چیکنگ کے دوران وارنٹی ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے دوا فروشوں پر زور دیا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، ادویات صرف مستند ڈاکٹر کے نسخے پر ہی فروخت کی جائے۔ نشہ آور ادویات ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ہرگز فروخت نہ کی جائیں۔ ادویات کو روشنی، نمی اور گرمی سے بچائیں۔ قبل ازیں پی سی ڈی اے کے صوبائی سنیئر وائس چیئرمین لطیف الرحمٰن خان نے ڈرگ انسپکٹر سے ملاقات کی اور ڈرگ لائسنس کے اجراء اور تجدید میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی درخواست کی۔ ڈرگ انسپکٹر نے دوافروشوں کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
![]()