Home / اہم خبریں / سینٹ پال اسکول کے بولر اویس علی خان نے نویں اسٹیٹ بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوے سیفیا اسکول کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا

سینٹ پال اسکول کے بولر اویس علی خان نے نویں اسٹیٹ بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوے سیفیا اسکول کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سینٹ پال اسکول کے بولر اویس علی خان نے نویں اسٹیٹ بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوے سیفیا اسکول کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف بارہ رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں، انھیں میں آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بعد ازاں اسکول کے وائس پرنسپل رومان روڈریکیوز نے اویس علی خان کو کرکٹ بال تحفہ میں دی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ آپ پر فخر کرتی ہے۔ اسی طرح محنت اور لگن سے کھیلیں اور اسکول کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا ہماری اولین ترجیح طلبا کو تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان میں پوشیدہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے