ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ضلع بٹگرام میں زمیندار اور خریدار مرکز قائم کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بٹگرام و محکمہ زراعت نے نزد سبزی منڈی شاہراہ ریشم زمیندار اور خریدار سہولت مرکز قائم کیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید ثقلین شاہ نے اتوار کے روز کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمحمد اظہر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طہماس ایوب، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، ٹی ایم اے سٹاف سمیت زمینداروں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ان مراکز میں زمیندار اپنی اجناس کو بغیر کسی کمیشن کے آسانی سے فروخت اور خریدار آسانی سے آرزاں نرخ پر فروٹ و سبزی کی خریداری کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے محکمہ زراعت اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے عوام سے گزارش کی کے ضلع انتظامیہ کے اس اٹھائے گئے اقدام سے فائدہ اٹھائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے گا۔
![]()