Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت جشن عید میلادالنبیؐ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ ہیرآباد میں مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا

ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت جشن عید میلادالنبیؐ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ ہیرآباد میں مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی جشن عید میلادالنبیؐ نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سیٹلائیٹ ٹاؤن، بھان سنگھ آباد، غریب آباد، پوسٹ آفس چوک اور مہاجر کالونی چوک پر استقبالیہ کیمپس قائم کئے گئے جبکہ ہیر آباد میں مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا جہاں رکن رابطہ کمیٹی و انچارج نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی، رکن نگراں ڈسٹرکٹ کمیٹی عبدالاحد، چیئرمین انجینئر کامران شیخ، وائس چیئرمین فرید احمد خان، حق پرست کونسلرز، یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن، لیگل ایڈ کمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی اور ایلڈرز ونگ سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے عاشقان رسول صلی الله علیہ وسلم کے جلوسوں پر گل پاشی کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور شرکاء کو ہار پہنائے۔ اس موقع پر جلوسوں کے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے