Home/اہم خبریں/محکمہ کھیل سندھ کا ایک اور بڑا اقدام، واٹر اسپورٹس سے متعلق اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ، قانونی مسودہ تیار کرلیا، حتمی شکل دینے کے بعد بل اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا
محکمہ کھیل سندھ کا ایک اور بڑا اقدام، واٹر اسپورٹس سے متعلق اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ، قانونی مسودہ تیار کرلیا، حتمی شکل دینے کے بعد بل اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ کھیل کا ایک اور بڑا اقدام، واٹر اسپورٹس سے متعلق اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ، قانونی مسودہ تیار کرلیا، حتمی شکل دینے کے بعد بل اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا، اس ضمن میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایک پٹیشن کی روشنی میں چیف سیکریٹری سندھ کو احکامات جاری کرتے ہوئے واٹر اسپورٹس کی ریگیولرائیزیشن کے لیئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے قوائد و ضوابط طے کرنے کے لیئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دے تھی، جس کا پہلا اجلاس سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سید امتیاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسپورٹس کی کمیٹی روم میں ہوا، اجلاس میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، سندھ کوسٹل ڈولپمینٹ اتھارٹی، سندھ ٹورازم ڈولپمینٹ کارپوریشن اور واٹراسپورٹس کرانے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں محکمہ کھیل کی جانب سے مجوزہ بل کا مسودہ پیش کیا گیا، جس کے مختلف نکات پر تفصیلی غور کیا گیا اور اسے حتمی شکل دینے کے لیئے مختلف محکموں اور اسٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کی گئیں، اجلاس میں پیش کردہ مسودے کے مطابق اس وقت تک سندھ میں واٹر اسپورٹس سے مطلق کوئی بھی جامع قانونسازی موجود نہیں، جبکہ واٹر اسپورٹس کی لائسنسنگ اور احتیاطی تدابیر سمیت لوگوں کو معیاری تفریحی سہولیات اور کھیل مہیا کرنے کے لیئے مطلوبہ انفراسٹرکچر کی کمی کو دور کرنے کے لیئے کوئی بھی اتھارٹی نہیں، جس کے پیش نظر محکمہ کھیل کی جانب سے ایک اتھارٹی کے قیام کی تجویز رکھی گئی اور اسے قائم کرنے کے لیئے ایک بل کا مسودہ سامنے لایا گیا، اجلاس کے بات کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ سید امتیاز علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں واٹراسپورٹس کی ریگیولرائیزشن کے لیئے مطلوبہ قانون سازی کی طرف پہلا قدم اٹھایا جا چکا ہے اور پاکستان میں سندھ پہلا صوبہ ہوگا جو واٹراسپورٹس پر قوانین بنا رہا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ صوبے کی عوام کو معیاری سہولیات اور کھیلوں کا عالمی معیار میسر ہوسکے۔